زلزلے کی شدت دراصل کتنی تھی اور مرکز کہاں تھا؟

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور اور اسلام آباد سمت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں180 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا، چکوال، ہٹیاں بالا، کوٹ ادو، شجاع آباد، کلور کوٹ، کالا شاہ کاکو، واں بچھراں، ڈسکہ، اوچ شریف، دریا خان ، ڈی جی خان، کوٹ ادو، لودھراں اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، صوابی، کرک، پارا چنار، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زمین کی لرز کو محسوس کیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ، کوئٹہ اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ تاہم اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاوہ بھا رت، چین، افغانستان ، چین، تاجکستان ، ازبکستان ، قازقستان اور کرغزستان میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔