خیبر پختونخوامیں زلزلے سے 2افراد جاں بحق، زخمیوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی

خیبر پختونخوامیں زلزلے سے 2افراد جاں بحق، زخمیوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی
خیبر پختونخوامیں زلزلے سے 2افراد جاں بحق، زخمیوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں سے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات آ رہی ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بھی بند ہیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، سیدو شریف کے علاقے میں زلزلے سے زخمی ہونیوالے 50افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا ہے، لوئر دیر کے علاقے میں 11افراد زخمی ہوئے ہیں، پشاورمیں 5افراد زخمی ہیں، صوابی کے علاقے خانہ میں مکان کی چھت گرنے سےخاتون سمیت5افراد زخمی ہوئےہیں۔اکا خیل کے علاقے میں بھی مکان زمین بوس ہوا ہے جس کے باعث ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب خبرپختونخوا کے بعض علاقوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بحرین روڈ بلاک ہوچکی ہے، مسافروں کو متبادل روٹ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گلگت میں ہربن کے مقام پر بھی لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ ریشم مکمل طور پر بند ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ منگل کی شام کو 9 بج کر 49 منٹ پر پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں180 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مزید :

قومی -