جی سی یونیورسٹی میں فلم 'ہوئے تم اجنبی' کے گانے کی لانچنگ تقریب، عابدہ پروین کے گانے نے دھوم مچا دی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی سی یونیورسٹی میں فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ کیلئے گلوکارہ عابدہ پروین اور علی ظفر کے گانے کی لانچنگ تقریب ہوئی۔ اینکر پرسن کامران شاہد کی بطور مصنف و ہدایتکار پہلی فلم ہوئے تم اجنبی کا ہر طرف شور مچا ہوا ہے، معروف گلو کارہ عابدہ پروین اور علی ظفر بھی فلم کیساتھ جڑ گئے، فلم میں بطور گلو کار انٹری ، فلم کے گانوں کی لانچنگ تقریب میں رونقیں لگ گئیں۔
گورنمنٹ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے مہمان جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی تھے، گانوں کے بول اور دل کو چھو لینے والے میوزک نے ہر سننے والے پر سحر طاری کر دیا۔تقریب میں اداکار سہیل احمد نے فلم پر بات کرتے ہوئے ایسے چٹکلے سنائے کہ ہر کوئی باغ باغ ہو گیا، فلم کے رائٹر ڈائریکٹر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ فلم بہت سے حقائق سے پردہ اُٹھائے گی۔
جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ کامران شاہد نے حساس موضوع کو چنا ہے جس میں حقائق بھی شامل ہیں۔فلم کے مرکزی کردار اداکار میکائل فلم کو لیکر بہت پر اُمید ہیں ، ان کا کہنا ہے فلم شائقین کیلئے انٹر ٹینمنٹ کیساتھ معلومات کا بھی خزانہ ہو گی، تقریب کے اختتام پر جی سی یو کے وائس چانسلر نے کامران شاہد کو سوینئر پیش کیا۔
Exciting to host trailer and music launch of 'Huey Tum Ajnabi' @gcuniversitylhr. We are incredibly proud of our former student & faculty @FrontlineKamran. I wish him success for upcoming Eid release. At GCU, we will continue to believe in and promote the diversity of ideas. pic.twitter.com/qw57ULhKKF
— Asghar Zaidi (@zaidia) March 21, 2023