عید کی خریداری پر بیوی سے جھگڑا ہوا تو شوہر نے کیا خطرناک قدم اٹھا لیا؟

عید کی خریداری پر بیوی سے جھگڑا ہوا تو شوہر نے کیا خطرناک قدم اٹھا لیا؟
عید کی خریداری پر بیوی سے جھگڑا ہوا تو شوہر نے کیا خطرناک قدم اٹھا لیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں عید کی خریداری کیلئے میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہوا تو شوہر نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر لیا۔

روزنامہ" جنگ "کے مطابق افسوس ناک واقعہ دولت پورہ گاؤں میں پیش آیا جہاں عیدی کی خریداری کے تنازع پر میاں بیوی الجھ پڑے تو شوہر دل برداشتہ ہو گیا اور خود کشی کر لی۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ 30 سالہ شخص معاشی تنگ دستی کا شکار تھا، خرچے سمیت مالی معاملات پر میاں بیوی میں آئے روز جھگڑا معمول بن گیا تھا، پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔