ممبئی میں ہوٹل پر چھاپہ، آئی پی ایل کے دوکھلاڑیوں سمیت کئی اہم شخصیات گرفتار
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہوٹل پر چھاپہ مار کر پولیس نے آئی پی ایل کے دو کھلاڑیوں سمیت سو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ممبئی پولیس نے ایک ہوٹل میں جاری پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر سو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں منشیات استعمال کی جا رہی تھی اس لیے گرفتار ہونے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں آئی پی ایل کے دو کھلاڑیوں سمیت بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات شامل ہیں تاہم ابتدائی طور پر اُن کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آسکے۔