پشاورکے بنک میں سے ڈکیتی ،ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے اُڑے

پشاورکے بنک میں سے ڈکیتی ،ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے اُڑے
پشاورکے بنک میں سے ڈکیتی ،ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے اُڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)دالہ زاک روڈ پرواقع بنک میں ڈکیتی کرکے ڈاکو آٹھ لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پہاڑی پورہ تھانے کی حدود میںواقع بنک میں آٹھ ڈاکوڈکیتی کرنے آئے جن میں سے چارڈاکو بنک کے اندر داخل ہوئے اور چار باہر کھڑے رہے ۔بنک حکا م کا کہنا ہے کہ ڈاکو ﺅں نے بنک میں داخل ہوتے ہی گارڈ سمیت تمام لوگوں کو یرغمال بنا کر رقم لوٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی ساتھ ہی لے گئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکو کار میں آئے اور جاتے ہوئے فائرنگ کرتے فرارہوگئے۔ایس پی سٹی آفتاب اقبال سمیت پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ۔

مزید :

پشاور -