ترکی کا دوست اسلامی ممالک کیلئے رول ماڈل ہے:وزیراعظم

ترکی کا دوست اسلامی ممالک کیلئے رول ماڈل ہے:وزیراعظم
ترکی کا دوست اسلامی ممالک کیلئے رول ماڈل ہے:وزیراعظم

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی کا لازوال سفر جاری ہے ترک وزیراعظم کا مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب خوش آئند ہے۔ترک وزیراعظم طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم یو سف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان ایک نیا ملک ہے لیکن قوم بہت پرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اسلامی ممالک کیلئے رول ماڈل ہے اور ترکی میں اصلاحات سے سیاسی بہتری اور اداروں کے درمیان توازن پیدا ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اسی سال 2ارب ڈالر ہوجائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ترکی میں اصلاحات سے سیاسی بہتری اوراداروں میں توازن پیداہوا او ر خلافت تحریک دنیامیں برصغیرکی پہچان بن گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -