پی آئی اے میں دوبڑ ے عہدے رکھنے پر پابندی لگ گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لا ئن پی آئی اے میں اعلیٰ افسران پربیک وقت دوعہدے ر کھنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے ۔جیو نیوز کے مطا بق پی آئی اے کے پائلٹ جیک وئٹ ڈپٹی ایم ڈی اورڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں،جو بھاری تنخواہوں کے علاوہ اعلیٰ عہدوں کی مراعات بھی لے رہے ہیں۔اعلیٰ انتظامی عہدوں پرتعینات بعض پائلٹس کی تعلیم میٹرک اورانٹرمیڈیٹ ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دو عہدے رکھنے والے افسران24مئی تک ایک عہدہ چن لیں۔