نواز شریف نے اردگان کو گیلانی کی "شکایت"کردی
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ د نیا نیو ز کے مطا بق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے ترکی کے وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی اور انہوں نے ترکی کے وزیر اعظم سے فون پر رابطہ کر کے انہیں کل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کی دعوت دی جو ترکی کے وزیر اعظم نے قبول کر لی ہے۔ نواز شریف نے ٹیلی فون پر ترکی کے وزیر اعظم کو وزیر اعظم گیلانی کے عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات بتائیں جس پر انہوں نے آج نواز شریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کی دعوت کو قبول کر لیا۔