آپ کے خیال میں خواتین زیادہ اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں یا مرد؟سائنسدانوں کے جواب نے راز کو مزید پراسرار کر دیا

آپ کے خیال میں خواتین زیادہ اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں یا مرد؟سائنسدانوں کے جواب ...
آپ کے خیال میں خواتین زیادہ اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں یا مرد؟سائنسدانوں کے جواب نے راز کو مزید پراسرار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) مرد ہمیشہ سے یہ سمجھتے رہے ہیں کہ خواتین ڈرائیونگ میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف مقابلہ کرسکتی ہیں بلکہ آگے نکل گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:دبئی کے شاپنگ مال میں عرب خاتون مصری اداکارہ پر ٹوٹ پڑی،وجہ کیا بنی ؟جانئے
Privilege Insurance کے حالیہ سروے میں 50 خواتین اور 50 مردوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے گئے جبکہ 200 مردوں اور خواتین کا دوران ڈرائیونگ مشاہدہ کیا گیا۔ نتائج سامنے آئے تو سب حیران رہ گئے۔ خواتین میں سے صرف ایک فیصد نے خطرناک موڑ کاٹے جبکہ مردوں میں سے 14 فیصد نے یہ غلطی کی۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والی خواتین کی تعداد 16 فیصد جبکہ مردوں کی تعداد 24 فیصد تھی۔ شیشوں اور اشاروں کے بہتر استعمال میں بھی خواتین آگے رہیں۔ کل 30 نمبر کے ٹیسٹ میں مردوں کا اوسط سکور 19.8 تھا جبکہ اس کے مقابلے میںخواتین کا اوسط سکور 23.6 تھا ۔ تالیاں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -