مردوں کیلئے زبردست خوشخبری،جس لباس کی خواہش تھی آ گیا

مردوں کیلئے زبردست خوشخبری،جس لباس کی خواہش تھی آ گیا
مردوں کیلئے زبردست خوشخبری،جس لباس کی خواہش تھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کاروباری اداروں اور بڑی بڑی تقریبات میں آج کل رسمی لباس پر بہت زور دیا جاتا ہے اور ہر کوئی بہترین اور قیمتی سوٹ پہننا ازحد ضروری سمجھتا ہے۔ ایک امریکی آرٹسٹ نے اپنے جدید ٹیکنالوجی سے تیارہ کردہ زپ والے جمپ سوٹ کو مسلسل دو ہفتے تک ہر جگہ پہن کر ثابت کردیا کہ تھری پیس پر مشتمل رسمی لباس مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور اس ون پیس سوٹ کو پہن کر آپ بآسانی ہر جگہ اپنی دھاک بیٹھا سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اب اس آپ اپنے ناپسندیدہ دوستوں کو ایسا تحفہ بھیج سکتے ہیں جسے دیکھتے جس کے ملتے ہی وہ آپ سے دوستی توڑ دیں گے
 گریگ فرینسٹین نے دفتر جانے، شاپنگ کرنے اور سیاسی ریلیوں میں شرکت کے لئے ایک پیس پر مشتمل ایسا لباس پہنا جس میں پتلون اور کوٹ جڑے ہوئے تھے اور اس کے نقلی بٹنوں کے نیچے ایک زپ لگی تھی جو باہر سے نظر نہیں آتی تھی۔ اس لباس کے اندر شرٹ بھی نہیں تھی بلکہ کوٹ کے بالائی سرے پر صرف کالر لگائے گئے تھے جبکہ مکمل بازوﺅں کی بجائے کوٹ کے بازوﺅں کے آخر میں شرٹ کے کف لگائے گئے تھے۔ گریگ کا کہنا ہے کہ وہ اس لباس کو پہن کر رسمی اور غیر رسمی ہر طرح کی جگہوں پر گئے اور کسی کو اندازہ نہیں ہوا کہ انہوں نے کیا پہن رکھا تھا۔ ہر دیکھنے والا یہی سمجھتا رہا کہ وہ ایک رسمی تھری پیس سوٹ میں ملبوس ہیں۔ شاندار نظر آنے والا ون پیس سوٹ ویب سائٹ betabrand.com پر 340 ڈالر میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -