گرمی کے موسم میں کپڑوں سے پسینے کے نشانات مٹانے کیلئے آزمودہ طریقے

گرمی کے موسم میں کپڑوں سے پسینے کے نشانات مٹانے کیلئے آزمودہ طریقے
گرمی کے موسم میں کپڑوں سے پسینے کے نشانات مٹانے کیلئے آزمودہ طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)گرمیوں کے موسم میں جسم سے بہت زیادہ پسینہ نکلتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور باوجود کوشش کے ہمارے کپڑوں سے پسینے کے نشانات صاف نہیں ہوپاتے ۔آئیے آپ کو پسینے کے نشانات سے نجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
نمک
ایک لیٹر نیم گرم پانی میں چار کھانے کے چمچ نمک ڈال کر اگر کپڑوں کو ان میں بھگو کر دھویا جائے تو پسینے کے نشانات اتر جاتے ہیں۔
لیموں
پانی اور لیموں کو اگر پسینے کے نشانات پر رگڑا جائے تو کپڑے صاف ہوجاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اگر آپ کے سر میں در د رہتاہے ،نیند نہیں آتی تو پریشنا نہ ہوں اور اس آسان مشورے پر عمل کریں
ایسپرین
یہ گولیاں سر درد کے لئے تو مفید ہیں ہی لیکن یہ نشانات کے لئے بہت کارگر ہیں۔آدھ کپ گرم پانی میں دو گولیاں ڈال کر حل کریں اور نشانات والے حصے کو اس محلول میں دو سے تین گھنٹے تک بھگودیں،تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔
سرکہ
آپ چاہیں تو ضدی داغوں پر سرکہ ڈالیں اور تھوڑا سا رگڑنے کے بعد آدھ گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس طرح نشانات نرم ہوجائیں گے اور کپڑے دھونے پر یہ نشانات بالکل غائب ہوجائیں گے۔
ایمونیا
پانی اور ایمونیا کی برابر مقدار لے کر کپڑوں پر لگے نشانات کو اس میں بھگو دیں اور پھر نارمل دھو لیں۔
بیکنگ سوڈا
ایک چوتھائی کپ گرم پانی کا لیں اور اس میں چار کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں،اب کپڑے کو دو سے تین گھنٹے تک اس میں بھگودیں۔اس کے بعد کپڑے کو دھونے سے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔
ٹھنڈے پانی
ایک کارگر نسخہ کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں دھونے کا ہے۔دوران دھلائی کپڑوں پر لگے نشانات کو رگڑتے رہیں تاکہ نشانات مکمل غائب ہوسکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -