بھارتی نیوی نے پاکستانی کشتی کے شبہ میں بھارتی کشتی پر فائرنگ کرکے ماہی گیر کو زخمی کردیا

بھارتی نیوی نے پاکستانی کشتی کے شبہ میں بھارتی کشتی پر فائرنگ کرکے ماہی گیر ...
بھارتی نیوی نے پاکستانی کشتی کے شبہ میں بھارتی کشتی پر فائرنگ کرکے ماہی گیر کو زخمی کردیا

  

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی نیوی نے پاکستانی کشتی کے شبے میں بھارتی مچھلیاں پکڑنے والی کشتی پر فائرنگ کرکے ماہی گیر کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رات گئے ممبئی سے اسی کلومیٹر دور کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں ایک کشتی کو گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھارتی نیوی کے ترجمان کے مطابق کشتی کو ممنوع حدود میں داخلے سے بار بار خبردار کیا گیا جس پر کشتی نے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ بھارتی نیول فورس کے مطابق پاکستانی کشتی کے شبہ میں بھارتی کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا۔ بھارت نیوی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی