ایگزیکٹ کمپنی کی پانچ منزلہ عمارت، 4 شفٹیں، پرتعیش سہولیات

ایگزیکٹ کمپنی کی پانچ منزلہ عمارت، 4 شفٹیں، پرتعیش سہولیات
ایگزیکٹ کمپنی کی پانچ منزلہ عمارت، 4 شفٹیں، پرتعیش سہولیات

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں واقعہ کمپنی کا دفتر 1997ء سے کام کررہا تھا اور اس دفتر میں 4 شفٹوں میں 300 سے زائدملازمین کام کرتے تھے جسے ایف آئی اے نے سیل کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایگزیکٹ کمپنی کی اسلام آباد میں واقع عمارت انتہائی پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہے جہاں  ملازمین کو انتہائی پرکشش ماحول، کیفے ٹیریا،  سمیت دیگر سہولیت فراہم کی جاتی تھیں۔

مقامی اخبار کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ایف آئی اے نے اسلام آباد اور کراچی میں ایگزیکٹ کمپنی کے دفتر میں گزشتہ روز چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد زیر حراست کمپنی کے سرکردہ ملازمین اور دیگر معلومات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں موجود کمپنی کے دفاتر میں اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دینے والے افراد نے اپنے تحریری اور زبانی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی خدمات صرف بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی حد تک محدود تھیں جس کے عوض ملنے والا ریونیو کمپنی کے کراچی دفتر کی دسترس میں تھا اور یہ تمام سہولیات اور تعلیمی اداروں سے متعلق معلومات ایگزیکٹ کمپنی آن لائن فراہم کرتی تھی۔

ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران 40 سے زائد ملازمین جن میں خواتین بھی شامل تھیں فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم بیشترافراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیاگیا۔

مزید : اسلام آباد