انٹرنیٹ پر آپ کیلئےاچھے اور خوبصورت دوست تلاش کرنے والی 5حیران کن ایپس

انٹرنیٹ پر آپ کیلئےاچھے اور خوبصورت دوست تلاش کرنے والی 5حیران کن ایپس
انٹرنیٹ پر آپ کیلئےاچھے اور خوبصورت دوست تلاش کرنے والی 5حیران کن ایپس

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)انٹرنیٹ پر دوستی ایک عام سی چیز ہوتی جارہی ہے لیکن اس میں دھوکے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔آج ہم آپ کو پانچ ایسی ایپس کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کوانٹرنیٹ پر دوستوں کی تلاش میں معاون ثابت ہوں گی۔

Wiith

یہ سب سے مشہور ایپ ہے جس میں آپ کوئی بھی eventڈیزائن کرکے اپنے نزدیک ترین افراد کو اس میں شرکت کا کہہ سکتے ہیں۔اس کا مقصداچانک کوئی بھی پارٹی یا مہم جوئی کو ڈیزائن کرنا ہے اور نزدیک ترین افراد کو اس میں بلانا ہے۔

Smeeters

اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے ہم خیال افراد کو کسی مشروب پارٹی پر مدعو کرسکتے ہیں۔چونکہ یہ گروپ چھوٹے ہوتے ہیں لہذا شرکاءکی تعداد چار سے چھ افراد سے زائد نہیں ہوتی۔

Meetup.com

اس ایپ کا دعویٰ ہے کہ 180ممالک کے 21.55ملین افراد اس کے ممبر ہیں۔یہ ایک بہت ہی کمال کا سوشل گروپ ہے جہاں آپ بہت ہی مزے اوراچھے افراد کی تلاش کرکے دوستی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

Scout

آپ کو بس اپنا سمارٹ فون ہلانا ہے اور ساتھ ہی آپ کی کسی اجنبی سے بات شروع ہوجائے گی اور امید ہے کہ وہ بہت جلد آپ کا دوست بن جائے گا ۔

Peoplehunt

اس ایپ کی مدد سے آپ کسی بھی نئی جگہ ایسا دوست تلاش کرسکتے ہیں جس سے ملاقات کرکے آپ دوستی آگے بڑھا سکتے ہیں۔اس کی مدد سے آپ کی دوستی صرف انٹرنیٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ آپ باقاعدہ دوستی کی نشستیں رکھ سکتے ہیں

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی