وادی کشمیر نے سلمان خان کو کترینہ کیف کی یاد دلا دی

وادی کشمیر نے سلمان خان کو کترینہ کیف کی یاد دلا دی
وادی کشمیر نے سلمان خان کو کترینہ کیف کی یاد دلا دی

  

سرینگر (این این اائی)کہا جاتا ہے کشمیر زمین پر جنت ہے۔ اس جنت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو بہت کچھ یاد دلا دیا جن میں ان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔مبہم قسم کی ٹوئیٹس کی وجہ سے بھی الگ پہچان رکھنے والے سلمان ان دنوں نئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعے اس حسین وادی کی بے حد تعریف کی۔سلمان خان نے ایک ٹوئیٹ میں کشمیر کی خوبصورتی بتاتے ہوئے ماشااللہ بھی لکھا، جس پر انہیں کترینہ کیف یاد آ گئیں۔کبیر خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں سلمان اور کترینہ پر ’ماشااللہ ماشا اللہ‘ نام کا ایک گانا بھی فلمایا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ دوستی ختم ہونے کے باوجود دونوں سٹارز کے درمیان بہت خوشگوار تعلقات ہیں اور سلمان بار ہا اپنے بیانات میں کترینہ کا ذکر بھی کر چکے ہیں۔سلمان خان نے کشمیری بچوں کو کشمیر سے بھی پیارا قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔سلمان اور کرینہ کپور کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کی عکسبندی آخری مراحل میں ہے اور اس میں تاخیر کی ایک وجہ سلمان کے خلاف ہٹ اینڈ رن مقدمے کی سماعت تھی۔

سلمان خان کی تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پوری ٹیم ہی کشمیر میں خوب لطف اندوز ہو رہی ہے۔

مزید : کلچر