ایشوریہ کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے بہت اچھا رہا‘عرفان خان

ایشوریہ کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے بہت اچھا رہا‘عرفان خان
ایشوریہ کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے بہت اچھا رہا‘عرفان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارعرفان خان کہتے ہیں کہ ایشوریہ رائے بہت اچھی انسان اور اداکارہ ہیں اسی لئے وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ کام کرنے سے قبل ان کے بارے میں میڈیا کے ذریعے ہی جانتے تھے، درحقیقت انہوں نے ایشوریہ کو کہیں زیادہ انکسار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی خاتون دیکھا ہے، بحیثیت اداکار وہ ہر وقت کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں اسی لئے وہ کسی بھی ہدایت کار کے ساتھ اچھی فلم کے لئے کام کرنے کے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ ان کی یہی خاصیت انہیں بالی ووڈ کے ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بناتی ہے۔عرفان خان کا کہنا تھا کہ کہ ’جذبہ‘ میں کام کرنے کی بنیادی وجہ اس کی کہانی اور ایشوریہ رائے کا اس فلم کا حصہ ہونا تھا۔ ایشوریہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے بہت اچھا رہا۔

مزید :

کلچر -