اسٹیج ڈرامہ ’’تیری چاہت ‘‘میں اداکار گوشی خان کی ہندوفوجی کے کردار میں شاندار پرفارمنس

اسٹیج ڈرامہ ’’تیری چاہت ‘‘میں اداکار گوشی خان کی ہندوفوجی کے کردار میں ...

لاہو ر(این این آئی ) الحمرا ہال نمبر llمیں زیر نمائش طنزومزاح سے بھرپور اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ’’تیری چاہت ‘‘میں اداکار گوشی خان کی ہندوفوجی کے کردار میں شاندار پرفارمنس ،ڈرامہ اپنے آغاز کے دن سے ہی مقبولیت اختیار کر چکا ہے ۔گزشتہ روز گوشی خان کی بے ساختہ اور لازوال اداکاری پر شائقین ڈرامہ نے زبردست تالیاں بجا کر ان کو داد دی جس پر اداکار نے شائقین ڈرامہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈرامہ کے ہدایت کار و پروڈیوسر عابد کشمیری ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں سخاوت ناز، حسن مراد ، خالد معین بٹ ، گلناز سحر صدیقی اور گوشی خان شامل ہیں ۔

مزید : کلچر