رنبیر اور حسینہ انوشکا کی کیمسٹری ی باکس آفس پر پھیکی پڑ گئی

رنبیر اور حسینہ انوشکا کی کیمسٹری ی باکس آفس پر پھیکی پڑ گئی

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ ہارٹ تھروب رنبیر اور حسینہ انوشکا کی کمسٹری باکس آفس پر پھیکی پڑ گئی۔ مشہور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی فلم بومبے ویلوٹ کو پہلے ہی دن منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی میگزین کے مطابق سینما گھروں میں شائقین کی حاضری صرف پندرہ سے بیس فیصد رہی۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے بھاری سرمائے سے بنائی گئی یہ فلم اگر آنے والے دنوں میں شائقین کو محظوظ نہ کر سکی تو سرمایہ کاروں کو سڑکوں پر آنا پڑے گا اور رنبیر کا کرئیر بھی خطرے میں آ جائے گا کیونکہ سپر سٹار کی گزشتہ فلم’’روئے‘‘ بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

مزید : کلچر