برطانوی میگزین نے انگریزی ادب کے لافانی ادیب ولیم شیکسپئر کی نئی تصویر جاری کردی

برطانوی میگزین نے انگریزی ادب کے لافانی ادیب ولیم شیکسپئر کی نئی تصویر جاری ...

لندن(این این آئی)ایک برطانوی میگزین نے انگریزی ادب کے لافانی ادیب ولیم شیکسپئر کی نئی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر سولہویں صدی کی ایک کتاب سے ملی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ کتاب ادب پر نہیں بلکہ پودوں کے بارے میں ہے۔ تصویر ماہر نباتات اور تاریخ دان مارک گرفیتھس نے شناخت کی ہے۔ تصویر میں ایک نوجوان جسکے چہرے پر داڑھی ہے رومی طرز کا لباس پہنے ایک ہاتھ میں ایک بھٹہ اور دوسرے میں ایک شاخ پکڑے ہے۔ تصویر کتاب کے پہلے صفحے پر بنی ہے اور خیال ہے کہ شیکسپئر کی زندگی میں بننے والی انکی واحد تصویر ہے۔

مزید : کلچر