پاکستان میں 110 اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں‘صوبہ پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے

پاکستان میں 110 اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں‘صوبہ پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں 110 سے زیادہ اعلیٰ اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں آم کی مجموعی ملکی پیداوار میں صوبہ پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان ن نے امریکا ‘ جاپان ‘ اردن ‘ موریشس اور جنوبی کوریا کی منڈیوں تک کامیاب رسائی حاصل کی ہے جبکہ اس سے پہلے تقریباً 60 تا 70 ہزار ٹن آم زیادہ تر متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جاتا تھا ۔

مزید : کامرس