ایف پی سی سی آئی دہلی اور چندی گڑھ میں تجارتی نمائش میں شرکت کر ے گی

ایف پی سی سی آئی دہلی اور چندی گڑھ میں تجارتی نمائش میں شرکت کر ے گی

کرا چی (کامرس ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری دہلی میں ہونے والی نمائش انڈیا انٹرنیشل ٹریڈ فئیر (آئی آئی ٹی ایف) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز( سی آئی آئی) کی چندی گڑھ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نومبر میں بھر پورانداز میں شرکت کر رہی ہے۔ ایف پی سی سی آئی انڈیا انٹرنیشل ٹریڈ فئیرمیں بیس سال سے شرکت کر رہا ہے اس سال بھی انڈیا کی ان نمائشوں میں شرکت سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کومزیداستحکام اور فروغ حاصل ہوگا۔ ان نمائشوں میں پاکستان پویلین کی مقبولیت میں بہت زیادہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ کاروباری سر گرمیوں میں شرکت کرتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات مثلاًفیبرک، ریڈیمیڈگارمنٹس ، لیدرگوڈز، ٹیکسٹائل میڈاپز، ہینڈی کر افٹس، جیولری، کراکری، کٹلری، مصالحے ، ہربل دوائیاں اور کاسمیٹکس ، ٹوئیلیٹریز ، پلاسٹک وئیراینڈپروڈکٹس، ماربلزاینڈاونکس ہینڈی کرافٹس وغیرہ میں دلچسپی لیتے ہیں اور ان کی کو اسپاٹ سیل کا بھی موقع ملتا ہے۔ایف پی سی سی آئی پاکستانی کھانوں کی مقبولیت کو مدنظررکھتے ہوئے وہاں فوڈ کورٹ کا انعقاد بھی کرتا ہے جسے بڑی پزیرائی ملتی ہے۔

مزید : کامرس