عسکری بینک، اسلامک بینکنگ سروسز نے اپنے صارفین میں تکافل کے فروغ کیلئے پاک، قطر فیملی تکافل اور ایف ڈبلیو یو کے ساتھ شراکت کرلی

عسکری بینک، اسلامک بینکنگ سروسز نے اپنے صارفین میں تکافل کے فروغ کیلئے پاک، ...

اسلام آباد (پ ر)عسکری بینک، اسلامک بینکنگ سروسز نے اپنے صارفین میں تکافل کے فروغ کے لئے پاک، قطر فیملی تکافل اور ایف ڈبلیو یو کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس شراکت سے عسکری اسلامک بینکنگ کے صارفین کو ان کے عقائد کے مطابق سیونگز تکافل پراڈکٹ اور مالی تحفظ جیسی خدمات با آسانی دستیاب ہوں گی۔ اس ضمن میں اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عسکری بینک کے پریذیڈنٹ سید ایم حسینی، کنٹری ہیڈ عسکری اسلامک بینکنگ سروسز فہد سردار خان، سی ای او پاک۔ قطر فیملی تکافل ناصر علی سید اور سی او او، ایف ڈبلیو ڈیو گلوبل تکافل SAMتھانوی نے شرکت کی۔

مزید : کامرس