محکمہ خوارک پنجاب نے کاشتکاروں سے30لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی

محکمہ خوارک پنجاب نے کاشتکاروں سے30لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے مقررہ ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن سے اب تک 30لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی جبکہ کاشتکاروں میں 32لاکھ میٹرک ٹن باردانہ بھی تقسیم کر دیا گیا۔محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطا بق کاشتکاروں سے خریداری مہم کے دوران50فیصد سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے جبکہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم بھی جا ر ی ہے اور اب تک32 لاکھ میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ موسم کی غیر یقینی صورتحال سے گندم کو محفوظ رکھنے کیلئے خریداری مراکز پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام خریداری مراکز پرترپالیں اور دیگر سامان دستیاب ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں سے گندم انتہائی شفاف انداز میں خریدی جا رہی ہے اور خریداری مراکز پر تعینات عملہ کو کاشتکاروں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں جبکہ کسانوں کو معاوضہ کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے ۔

مزید :

کامرس -