لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر79کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 10 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 56کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 7.65پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5471.00 بندہوا۔مارکیٹ میں کل3لاکھ 70ہزار800 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز7لاکھ30ہزار600حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ1لاکھ8ہزا ر500حصص ۔ این آئی بی بنک لمیٹڈکے50 ہزار حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے44ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.18روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ اور نشاط چونیاں لمیٹڈ (رائٹ) کے حصص میں ہوئی جن کی قیمت1.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس