پاک چائینہ توانائی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہے‘ محمد امجد چوہدری

پاک چائینہ توانائی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہے‘ محمد امجد چوہدری

لاہور(کامرس رپورٹر) اپوزیشن لیڈر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد امجد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری بجلی ، گیس لوڈ شیڈنگ بحران پر قابو پانے کے لئے پاک چائینہ توانائی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہے پاکستان کی تاریخ میں پاک چائینہ معاہدے کئی مر تبہ ہو ئے ہیں مگر عملی طور پر 30فیصد ہی ممکن ہو سکے ہیں مگر اب حکومت وقت اور چائینہ حکومت کے ما بین ہو نے والے معاہدوں میں سنجیدگی کے ساتھ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پُر عزم دیکھائی دے رہے ہیں اگر پاک چین توانائی منصوبوں بر وقت مکمل ہو گئے تو بیرون ملک سے سرمایہ کاری آئے گی جبکہ پاکستان کی صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی اور پاکستان تر قی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری پاک چائینہ منصوبوں سے خوش ہے اور امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت اولین ترجیحی توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کرے گی ۔

مزید : کامرس