آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور (اے پی پی) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال اس طرح رہی ۔دریائیسندھ میں (تربیلاکے مقام پر) آمد108400کیوسک اور اخراج 45000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد 80700کیوسک اور اخراج 80700کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد83300کیوسک اور اخراج75000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد 51300کیوسک اور اخراج26600کیوسک رہی ۔ اسی طرح بیراج میں جناح آمد123800کیوسک اور اخراج 116300کیوسک، چشمہ آمد134900کیوسک اوراخراج 127700کیوسک، تونسہ آمد90300 کیوسک اور اخراج 71500کیوسک، پنجند آمد 59500کیوسک اور اخراج 46000کیوسک،گدو آمد 104600کیوسک اوراخراج 94100کیوسک، سکھرآمد 70000کیوسک اور اخراج29000 کیوسک، کوٹری آمد 22900 کیوسک اور اخراج 1600کیوسک رہی۔جھیل میں تربیلا: ڈیڈلیول 1380فٹ،موجودہ سطح 1490.78 فٹ ،انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.353ملین ایکڑ فٹ، منگلا:ڈیڈلیول 1040فٹ،موجودہ سطح 1208.45فٹ،انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.932ملین ایکڑ فٹ، چشمہ:ڈیڈلیول637فٹ،موجودہ سطح 648.50 فٹ،انتہائی سطح649فٹ رہا۔

اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.264ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج کی مقدار 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید : کامرس