ایشیائی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی

ایشیائی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیئن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جس کی وجہ مستحکم ہاؤسنگ ڈیٹا رپورٹ کے باعث شرح سود میں جلد اضافے کے امکانات ہیں۔ ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ منگل کو ٹوکیو کی شرح 119.94 ین فی ڈالراور نیویارک کی شرح120.68 ین فی ڈالر سے بڑھ کر120.90 ین فی ڈالر ہوگئی۔ ڈالرکے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ پچھلے روز کی شرح1.1149 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر1.1144 ڈالر فی یورو پر آگئی تاہم ین کے مقابل یورو134.54 ین فی یورو سے بڑھ کر134.68 ین فی یورو پرآگیا۔

ادھر امریکا کی مثبت ہاؤس ڈیٹا رپورٹ کے بعد تاجروں نے ڈالر میں دلچسپی تیز کردی جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید : کامرس