سالانہ ترقیاتی پروگرام ،580 ارب روپے مختص کئے جانیکاامکان

سالانہ ترقیاتی پروگرام ،580 ارب روپے مختص کئے جانیکاامکان

اسلام آباد(آن لائن) آئندہ مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے پانچ سو اسی ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے، ایک سو اننچاس ارب روپے موٹرویز اور پلوں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں انفرااسٹکچر کا جال بچھانے کیلئے سالانہ ترقیاتی کاموں میں مختص کی جانے والی رقم کا خطیر حصہ موٹرویز اور پلوں کی تعمیر کیلئے مخصوص کردیا، متوقع پی ایس ڈی پی کے پانچ سو اسی ارب روپے کے بجٹ میں سے ایک سو اننچاس ارب روپے سے انفرااسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کا کام کیا جائے گا، تاہم توانائی کے شعبے کیلئے ایک سو تیرہ ارب روپے، واٹر سیکٹر کیلئے تینتالیس ارب روپے، ملین ڈیولپمنٹ گول کیلئے بارہ ارب روپے اور کمیونیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس