مارچ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں سات لاکھ ڈالر کی کمی

مارچ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں سات لاکھ ڈالر کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) جاری مالی سال 2014-15 کے ماہ مارچ 2015ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال ماہ مارچ 2014ء کے مقابلہ میں سات لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ادارہ برائے شماریات پاکستان پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مارچ 2015ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات سے 4.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات کا حجم 5.1 ملین ڈالر تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں مارچ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 0.7 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس