بجٹ میں مزید ایس آر اوز ختم کئے جانے کا امکان

بجٹ میں مزید ایس آر اوز ختم کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن) آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ میں مزید ایس آر اوز ختم کئے جانے کا امکان ہے، گھریلو اشیا، چمڑے، قالین اور فوڈ پراسیسنگ یونٹس پر رعایتی کسٹم ڈیوٹی ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی ڈیزل انجنز پر پندرہ سے پچیس فیصد اور کیڑے مار ادویات پر بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ اسٹیشنری آئٹمز کی درآمد پر بھی ڈیوٹی میں تین گنا اضآفہ متوقع ہے، شوگر ملز، سیمنٹ، کیمیکلز، فرٹیلائزر اور پاور جنریشن مشینری پر بھی رعایتی کسٹم ڈیوٹی میں دگنا اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژ ن، مائیکرو ویواوون سمیت دیگر ہوم اپلائنسز اور لیدر انڈسٹری پر ڈیوٹی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

مزید : کامرس