سگریٹ و دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا

سگریٹ و دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورو رپورٹ) نئے مالی سال 2015-16 ء کے بجٹ کے اعلان اور یکم جولائی 2015 ء سے اس پرعملدرآمد کے آغاز سے قبل ہی تھوک و پرچون فروشوں نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے سگریٹ ، چینی، گھی، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ و روزمرہ استعمال کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے ۔تھوک ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چونکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے انہیں سپلائی میں کمی کرتے ہوئے متعلقہ اشیاء صرف کی ناجائز ، ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے اس لئے وہ طلب سے کم مقدار میں رسد فراہم کر رہے ہیں جبکہ پرچون فروشوں کامؤقف ہے کہ چونکہ انہیں اشیاء مہنگے داموں مل رہی ہیں ا س لئے وہ انہیں مہنگے داموں ہی فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔ اس موقع پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بجٹ پیش نہیں ہوا اور منظوری کے بعد اس پر یکم جولائی سے شروع ہونیوالے نئے مالی سال کے دوران عملدرآمد ہوناہے لہٰذا حکومت ناجائز منافع خوری کرنیوالے تاجروں و دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی یقینی بنائے ۔

مزید :

کامرس -