شعیب ملک اور محمد سمیع کی طویل عرصے کے قومی ٹیم میں واپسی

شعیب ملک اور محمد سمیع کی طویل عرصے کے قومی ٹیم میں واپسی

لاہور(آن لائن)آل راونڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد سمیع کی طویل عرصے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔شعیب ملک نے اگست دوہزارایک میں ملتان میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ شعیب ملک کا شمار مستند آل راؤنڈر میں کیاجاتاہے۔ انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بھی سنبھالی۔ کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے وہ ٹیم میں ان اور آؤٹ رہے۔ انہوں نے آخری بار گذشتہ سال بنگلہ دیش میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔فاسٹ بولر محمد سمیع نے مارچ دوہزارایک میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا۔ کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے رائٹ آرم فاسٹ بولرقومی ٹیم میں مستقل جگہ نہ بناسکے۔

سمیع نے کیریئرکا آخری ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دوہزاربارہ میں سری لنکا کیدورے پر کھیلے۔ جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود رہے۔ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے کئی فاسٹ بولرز کی انجریز نے محمد سمیع کو قومی ٹیم میں واپسی کو موقع مل گیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی