ریڈیو پاکستان زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تمام میچیزپر برا ہ راست تبصرہ نشر کرے گا

ریڈیو پاکستان زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تمام میچیزپر برا ہ ...

اسلام آباد(آن لائن)ریڈیو پاکستان زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر قذافی سٹیڈیم لاہور سے براہ راست کمنٹری نشر کرے گا۔ ریڈیو پاکستان لاہور سے ہونے والی اس کمنٹری کو میڈیم ویوز کے تمام سپورٹس چینل لاہور، اسلام آباد،کوئٹہ،بہاولپور،حیدرآباد، اے کے میر پور، آزاد کشمیرلورالائی اور ڈی آئی خان جبکہ ایف ایم 101کے تمام سٹیشنز برائے راست نشر کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران زمبابوے کی ٹیم دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ پر برائے راست تبصرہ جمعہ کو شام سات بجے جبکہ دوسرے پر اتوار کو اسی وقت نشر کیا جائے گا۔پہلا ایک روزہ میچ اس ماہ کی 26 تاریخ کو دن دو بجے دوسرا 29 تاریخ کو،اور تیسرا 31 تاریخ کو اسی وقت شروع ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی