اپالو سپورٹس اور بوستان کرکٹ کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ

اپالو سپورٹس اور بوستان کرکٹ کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر )اپالو سپورٹس اور بوستان کرکٹ کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ بوستان کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ محمد آصف 109، عدیل 65، فصیح الدین 40، علی نیاز 21 اور معظم نے 24 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے بلال اسلام نے 3/82، فیضان رضا 2/56 اور محمد حسن نے 2/37 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 38.4 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ محمد بلال ارشاد نے 113، شاہد رحمت 42، عمر پرویز 29، آغا شمشیر علی 25 اور حسنین احمد قریشی نے 54 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بوستان کلب کی طرف سے نور اختر نے 3/68، عرفان عمر 2/27 اور محمد ارشد نے 2/51 وکٹ حاصل کیں۔

میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے محمد بلال ارشاد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا فیض رسول ہمراہ تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی