بین الصوبائی ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی انڈر17بوائز ہاکی ٹیم کا اعلان

بین الصوبائی ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی انڈر17بوائز ہاکی ٹیم ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر )بین الصوبائی ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی انڈر17بوائز ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،5روزہ چیمپیئن شپ 23مئی کو سندھ کے شہر میر پور خاص میں شروع ہورہی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب رانا ندیم انجم ٹیم کے مینجر اور نواز ڈوگر کوچ ہوں گے۔ٹیم کے 16کھلاڑیوں میں کپتان محمد وقاص احمد ، نائب کپتان محمد یاسر ،گول کیپر رضااظہر، عبدالرحمن، فل بیک ، عثمان اور بلال خان، ہاف بیک حسنین عباس، محمد وسیم، وقار علی، علی حمزہ، فارورڈز عبدالرحمٰن ستار، مہد علی، علی رضا، فرحان یونس، مہتاب شفیق اور ابرار احمد شامل ہیں۔ٹیم مینجر رانا ندیم انجم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیمپیئن شپ کیلئے ٹیم کو بھرپور تیاری کرائی گئی ہے، امید کرتے ہیں ٹیم چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے صبح و شام ٹریننگ کے دو سیشن کرائے گئے ہیں، کوچز نے ٹیم کو بھرپور مشقیں کرائی ہیں، نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، مستقبل میں یہ اچھے کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی