انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج100واں ٹیسٹ کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج100واں ٹیسٹ کھیلا جائے گا

لارڈز (اے پی پی) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان (آج) جمعرات کو 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، انگلینڈ کو کل 99 میچز میں سے 47 میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 8 ٹیسٹ جیت سکی ہے اور 44 میچز بے نتیجہ رہے۔ دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پہلی بار 1930ء میں آمنے سامنے ہوئی تھیں جس میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی، دونوں ٹیموں کا آخری بار 2013ء میں آمنا سامنا ہوا جس میں انگلینڈ نے 247 رنز کے بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 75 سالہ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں مجموعی طور پر 34 سیریز کھیلی گئیں جس میں سے انگلش ٹیم نے 23 سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کیوی ٹیم کے ہاتھ صرف تین فتوحات آئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی