نیس اوپن ٹینس :کوارٹرفائنل،اعصام الحق آج ان ایکشن ہونگے

نیس اوپن ٹینس :کوارٹرفائنل،اعصام الحق آج ان ایکشن ہونگے

نیس(آن لائن) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق اپنے اسپینش پارٹنر کے ساتھ نیس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں آج ان ایکشن ہونگے،فرانس کے شہرنیس میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اور ڈیوڈ میریو کی جوڑی کوارٹرفائنل میں کروشیا کے میٹ پیوک اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس سے مقابلہ کرے گی، پہلے راؤنڈ میں مخالف جوڑی کی دستبرادی کے بعد اعصام اور میریو کو فاتح قرار دیا گیا تھا، دوسری جانب پیوک اور وینس نے پہلے راؤنڈ میں مارکس ڈینیل اورمیکائل کوکشش کو چھ دو اور سات پانچ سے زیر کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی