لیونل میسی کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا دیا گیا

لیونل میسی کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا دیا گیا

لندن(آن لائن) بارسلونا کلب کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کا شاندار مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا دیا گیا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی جو کہ اپنے کلب کی فتوحات میں ہمیشہ اہم کردار نبھاتے ہیں ، دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستے ہیں۔ ایسے ہی مداحوں کی مشکل میں کمی کرتے ہوئے مادام تساؤ میوزیم نے فٹبالر کا ہم شکل مجسمہ نصب کر دیا ہے جو پرستار اپنے من پسند پلیئر کو کھیل کے میدان میں نہیں دیکھ سکتے۔ میوزیم میں ان کے مجسمے کو دیکھ کر شوق پورا کر سکتے ہیں۔ بارسلونا کے سٹار فٹبالر رواں سیزن بھرپور فارم میں ہیں اور یوروپا لیگ میں ابھی تک 10 گول کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی