14ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

14ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ آج سے حمیدی ہال ، پی ایس بی اسپورٹس کمپیلکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔اس چیمپین شپ میںآرمی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے،فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔   پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال اعوان نے اس چیمپین شپ کے لئیے رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ملک سمین خان(چےئرمین) مدثر آرائیں(ممبر)سیدتوقیراحمد(ممبر)نادیہ چمکنی(ممبر)محمد رضوان( ممبر)میجر(ر)سیلم احمد چوہدری(ممبر)اورمقبول احمد (ممبر) ہونگے۔ افتتاحی تقریب آج (جمعرات)21مئی کو شام پانچ بجے حمیدی ہال میں منعقد ہو گی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی