زمبابوے کرکٹ ٹیم کے روٹ پر دفعہ 144نافذ ،میڈیا کوریج بھی بند

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے روٹ پر دفعہ 144نافذ ،میڈیا کوریج بھی بند

 لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی گزرگاہ کے لئے تشکیل دئیے روٹ پر دفعہ 144نافذ کردی ہے کرکٹ ٹیم کے روٹ پر میڈیا کوریج پر بھی مکمل پابندی عائد کرکے کوریج پر بھی دفعہ 144نافذ کردی ہے ۔جس کا ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔نوٹفکیشن کے مطابق زمبابوے کی ٹیم کے لئے مقرر کئے گئے قذافی سٹیڈیم سے پی سی ہوٹل تک کے مقررہ روٹ پر عاملوگوں کی گذر گاہ پر دفعہ 144نافذ ہو گئی ٹیم کے گذرنے سے ایک گھنٹہ قبل اور گذرنے کے 20منٹ بعد تک پابندی عائد ہو گی روٹ پر الیکٹرانک میڈیا کوریج کی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے روٹ کی لائیو کوریج بھی نہیں کی جا سکے گی کوئی میڈیا جن میں رپورٹر یا کیمری مین کرکٹ ٹیم کی کوریج نہیں کر سکے گا خلاف ورزی کرنیو الے میڈیا مین یا عام شہری کو موقع پر ہی پکڑ لیا جائے گا کرکٹ ٹیم کی گاڑیوں کے پیچھے دوڑکر کوریج کرنے والے کیمرہ مین کو بھی پکڑ لیا جائے گا جس کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1