ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹاؤنوں کے دورے،ایک افسر برطرف2معطل

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹاؤنوں کے دورے،ایک افسر برطرف2معطل

لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے شہر میں صفائی انتظامات کے جائزہ کے لیے داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور ڈیوٹی میں غفلت پر متعدد افسران کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ منیجر آپریشن زون11 محمد عاطف کو نوکری سے برطرف جبکہ زون 14 کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن افتخار زیدی اور زونل آفیسر زوالفقار کاظمی کو معطل کر دیا۔ایم ڈی خالد مجید نے سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک اور دیگر افسران کے ہمراہ ویسٹ کلیکشن ، ویسٹ ٹرانسفر، پلاٹ کلیئرنس اور دیگر کلین اپ آپریشنز کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ایل ڈبلیوایم سی کے مرکزی دفتر میں منیجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں سینئر منیجرز، منیجرز اور فیلڈ افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں افسران کو فرائض کی سرانجا م دہی کے لیے بروقت فیلڈ میں پہنچنے اور مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی۔ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کے مطابق ایم ڈی کی طرف سے ہیلپ لائن 1139 اور تمام زرائع سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1