جعلی ڈگریوں کے سکینڈل نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا،محمد جمیل

جعلی ڈگریوں کے سکینڈل نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے سکینڈل نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے ۔ا نہوں نے کہا ایگزیکٹ کی جانب سے جعلی ڈگریوں کے سکینڈل میں بعض بااثر شخصیات ملوث ہیں جنہیں بے نقاب نہ کیا گیا تو نہ صرف حکومت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی بلکہ شعبہ تعلیم پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے،حکومت فوری طور پر قوم کو اعتماد میں لے کہ ایگزیکٹ ڈگری سکینڈل میں کون لوگ ملوث ہیں اوراسکا دائرہ کار کہاں تک پھیلا ہوا ہے


،انہوں نے کہا جعلسازی ،دھوکہ دہی اور فراڈ نے ملک کا وقار مٹی میں ملادیا ہے اور اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے لوگ جعلی ڈگریوں کے سہارے قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں،پاکستان جمہوری اتحاد سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ جعلی ڈگری سکینڈل کا ازخود نوٹس لیکر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،محمد جمیل نے مزید کہا اگرچہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ایگزیکٹ کا کمپیوٹر ریکارڈ قبضہ میں لیکرکاروائی شروع کردی ہے تاہم اسکے باوجودقوم کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کروا کرملک وقوم کو بدنام کرنے والے تعلیم دشمن عناصر کوقرار واقعی سزا دی جائے۔