مسلم لیگ(ق) اظہار ائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،خدیجہ عمر فاروقی

مسلم لیگ(ق) اظہار ائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،خدیجہ عمر فاروقی

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سینیٹر کامل علی آغا کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ( ق) میڈیا کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کی آئینی و جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر کامل علی آغا نے اپنی پچھلی مدت میں بھی میڈیا اور صحافیوں کی بہتری کیلئے اپنا بھر پور آئینی و جمہوری کردار ادا کیا اور آئندہ بھی وہ صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد الیکٹرانک کرائم بل کے حوالے سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں اور میڈیا ہاؤسنگ کے ساتھ ساتھ( ق )لیگ کے بھی تحفظات ہیں یہ بل انٹرنیٹ پر انتہاپسندی کو فروغ دینے والوں کے خلاف استعمال ہونا چاہیے نہ کہ حکومت پر مثبت تنقید کرنے والے ٹاک شوز پر یہ بل استعمال ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1