حکومت منشور پر عملدرآمد کیلئے گڈگورننس قائم کرے،افنان بٹ

حکومت منشور پر عملدرآمد کیلئے گڈگورننس قائم کرے،افنان بٹ

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ گڈ گورننس قائم کر کے ہی منشور پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکتا ہے ،حکومتی مشینری لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ،کاغذی منصوبوں کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں تو ملک آگے بڑھے گا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن مسائل کا شکار ہے ان کی مثاء کہیں نہیں ملتی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی ملک ایک بار پھر مسائل کے بھنور میں پھنس جائے گاپیپلز پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا سیاسی و عسکری قیادت ایسے فیصلے کرے جس سے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے

مزید : میٹروپولیٹن 1