انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں،اشرفجلالی

انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں،اشرفجلالی

لاہور (نمائند ہ خصوصی)سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں میانمار میں مسلمانوں کی اس قدر قتل و غارت ہو رہی ہے لگتا ہے کہ میانمار ( برما) کا نام مسلمان مار ہے ۔بودھ کمیونٹی کے حملہ آوروں نے برما کے مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے روہنگیا مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد بودھ قاتلوں سے جان بچانے کے لیے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش میں سمندر میں غرق ہو چکی ہے ۔

پناہ گزین کیمپوں اور جیلوں میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔13 لاکھ روہنگیا مسلمان امت مسلمہ کی مدد کا انتظارکر رہے ہیں۔ عالمی برادری میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو وہاں کا شہری تسلیم کرے اور انہیں وہاں کے باشندوں کے مساوی شہری آزادی کے حقوق دیے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1