صنعتیں بند ہونے سے غریب خودکشیوں پر مجبور ہو گئے،فرخ مون

صنعتیں بند ہونے سے غریب خودکشیوں پر مجبور ہو گئے،فرخ مون

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مہنگائی ،غربت اوربدترین لوڈشیڈنگ کیوجہ سے صنعتیں بند ہونے کے باعث بڑھتی ہوئی بے روزگاری کیوجہ سے غریب عوام خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں جبکہ غریب قوم کے امیرحکمران غریبوں کے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہونے والے پیسے کوغریبوں کی فلاح وبہبود پرخرچ کرنے کے بجائے صرف گورنرہاؤس کے بناؤ سنگھار پر 11کروڑخرچ کیے جائیں گے اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکمرانوں کوغریبوں کی نہیں صرف اپنے محلات کے بناؤ سنگھارکی فکرہے ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسکول اوراسپتالوں کی حالت زارسب کے سامنے ہیں وہاں پرپیسہ لگانے کی بجائے حکمران عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ صرف اپنے محلات کے بناؤسنگھارپرلگارہے ہیں کیونکہ انہیں غریبوں کی نہیں صرف اپنی فکرہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1