گیس صارفین پر ٹیکس لگایا گیا تو مہنگائی میں اضافہ ہو گا،بیگم بیلم حسنین

گیس صارفین پر ٹیکس لگایا گیا تو مہنگائی میں اضافہ ہو گا،بیگم بیلم حسنین

لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی ایم این اے اورپنجاب کی صدر بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ( ن) لیگی حکومت ریلیف کی بجائے تکلیف کی پالیسی اختیارکئے ہے گرمیوں میں گیس اور سردیوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوامی ردعمل سے بچنے کی کوشش کی جارہی ہے گیس صارفین پر100ارب روپے کا نیا ٹیکس لگایاگیا تو غریبوں کے چولہے بند اورکھانے پینے کی تمام اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔ گلبرگ میں پارٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم بیلم حسنین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ غیر ضروری منصوبوں اور وزراء کی صحت پرپیسے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے لگائے جارہے ہیں

اگر حکومت نے پسی ہوئی عوام کی جیب کاٹنے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1