گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ انتہا کو پہنچ چکا ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ انتہا کو پہنچ چکا ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرتشویش کااظہارکرتے کہاہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کادورانیہ بھی اپنی انتہاکوپہنچ چکاہے۔ شہری علاقوں میں 12سے14اوردیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید عذاب سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار11ہزارمیگا واٹ جبکہ طلب 16ہزار میگاواٹ ہے۔بجلی کی طلب رسد سے کئی گنابڑھ گئی ہے۔ بجلی کے بحران اوردرجہ حرارت بڑھنے سے لوگوں کا برا حال ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1