چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں بچوں کیلئے پینٹنگ اور تصویری مقابلے

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں بچوں کیلئے پینٹنگ اور تصویری مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں ساؤتھ ایشیا ء فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے بچوں کیلئے پینٹنگ اور تصویری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک ، سکول پرنسپل فائقہ حفیظ اور ساؤتھ ایشیاء فاؤنڈیشن کی جانب سے فرزانہ ممتاز میڈیا ، ریشم عدنان، کوثر پروین اور ہما شہزاد نے شرکت کی۔مقابلے میں 18بچوں اور 8بچیوں نے شرکت کی۔اس تصویری مقابلے کا مقصد بچوں کوپاکستان کے متعلق آگاہی دینا اور منفی سرگرمیوں کو ختم کرکے مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک نے کہا کہ یہ بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچے ہمارے ملک کا حصہ ہیں اور انھیں مثبت سرگرمیوں کی بدولت معاشرے کا مفید اور کار آمد شہری بننے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں لڑکوں کی جانب سے ان مقابلوں میں رئیس نذیر نے پہلی اور زبیر صدیق نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکیوں کی طرف سے اقراء نے پہلی، شہزادی نے دوسری اور آمنہ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچوں میں حوصلہ افزائی کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔